پاکستان کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود ہے آکلینڈ پہنچنے پر قومی ٹیم کا روایتی استقبال کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ پہنچنے پر کیویز نے نرالہ انداز اختیار کرتے ہوئے قومی کرکٹرز کو خاص بنا دیا۔ آکلینڈ میں پاکستان ٹیم کا روایتی انداز میں خیر مقدم کیا گیا۔
اس موقع پر قومی کھلاڑیوں کے لیے نیوزی لینڈ کے سودیشی ’ماروی‘ کی جانب سے خصوصی استقبالیہ دیا گیا جہاں انہیں اپنی ثقافت کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی گئی۔
Cricket camaraderie
Pakistan team receives a traditional welcome in Auckland #NZvPAK pic.twitter.com/Ewn4WDVy1t
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 10, 2024
اس تقریب کے دوران پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے اور خوشگوار انداز میں گپ شپ کرتے اور ایک دوسرے سے مذاق مستی کرتے دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل سے ہو رہا ہے افتتاحی میچ آکلینڈ میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں ہیملٹن کا رخ کریں گے جہاں دوسرا میچ اتوار 14 جنوری کو شیڈول ہے۔ تیسرا میچ بدھ 17 جنوری کو ڈونیڈن میں جب کہ آخری دو میچز کرائسٹ چرچ میں 19 اور 21 جنوری کو ہوں گے۔