کراچی : شہر قائد میں ٹریفک کے ایک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، یہ اندوہناک واقعہ قائدآباد پل پر پیش آیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ میں تیز رفتار ٹرالر نے 3موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے بعد میں شاہراہ پر رش لگ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت نہیں ہوسکی، حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع واردات سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کی جارہی ہے تاہم پولیس نے ٹرالرکو اپنی تحویل میں لے لیا۔
دوسرے واقعے میں کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب ٹرک اور کوسٹر میں ٹکر کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوگئی، پولیس کا کہنا ہے کہ 32سالہ زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔