جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

شانگلہ میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق ایک زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

شانگلہ : خیبر پختو نخواہ کے ضلع شانگلہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں مسافر وین تیز رفتاری کے باعث خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جب کہ ایک شخص شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے سات افراد کو شعبہ حادثات میں لایا گیا جس میں چھ افراد خون زیادہ بہہ جانے کے باعث پہلے انتقال کر چکے تھے جب کہ ایک شدید زخمی مسافرکو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے کے رضا کاروں اور مقامی افراد نے بڑی کاوشوں کے بعد کھائی سے لاشوں اور زخمی شخص نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا تھا۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی تلاش کے بعد ان سے رابطہ کر کے میتوں کو ضروری کارروائی کے بعد روانہ کردیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں