اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

دادو میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 20 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

دادو: سندھ میں خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ سندھ کے ضلع دادو میں پیش آیا جہاں بس اور ٹرالر میں ٹکر ہوگئی جس سے آٹھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انڈس ہائی وے پر بس اور ٹرالر میں ٹکر سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جائے حادثے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ سول اسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سکھر: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی

زخمیوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں، حادثے کا شکار مسافر بس لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی سپر ہائی وے پر خوف ناک ٹریفک حادثے میں چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جب کہ دس افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

یاد رہے ایک ماہ قبل شہرِ قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق ہو گئی تھی۔ خاتون کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے شاہراہ پاکستان بلاک کردی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں