اشتہار

اسلام آباد ایئر پورٹ کے ایپرن پر ٹریفک حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ایئر پورٹ کے ایپرن پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں جہاز کو راستہ دیکھانے والی گاڑی خود ہی راستہ بھول گئی، ایپرن پر گاڑی پی آئی اے کی بس سے ٹکرا گئی۔

تفصیلات کے مطابق طیارے کی لینڈنگ کے بعد جہاز کو پارک کروانے والی گاڑی بس سے جا ٹکرائی، خوش قسمتی سے "فالو می” گاڑی کے پیچھے طیارہ نہیں تھا ورنہ جہاز بھی "فالو می” کی گاڑی کے پیچھے آتے ہوئے بس سے ٹکرا جاتا۔

- Advertisement -

ایپرن پر تصادم کے باعث بس میں سوار مسافر محفوظ رہے، سول ایوی ایشن اتھار ٹی نے وا قعہ کا نو ٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم جاری دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد ایئر پورٹ پر ماں کی گود سے چار سال کی بچی عنایا اکبر برقی زینے پر گر کر شدید زخمی ہو گئی تھی، اونچائی سے گرنے کے باعث بچی کے سر پر شدید چوٹ لگی تھی اور سر پر چوٹ لگنے سے بچی کے ناک، کان اور منہ سے خون جاری ہوا تھا۔

بچی کو تشویش ناک حالت میں پہلے سی اے اے ایمبولینس پر ٹراما سینٹر اور پھر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال لے جایا گیا تھا تاہم بچی جاں بر نہ ہو سکی۔ ترجمان پمز کے مطابق بچی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔ واقعے کے بعد وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو برقی زینے محفوظ بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں