ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواکے ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں بس اور موٹر کار کے تصادم میں 5 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔
بلوچستان میں ٹریفک کے دو حادثہ پیش آیا، ضلع حب میں کوسٹل ہائے کے مقام پر دو مسافر بسوں میں تصادم ہوا، افسوسناک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔
کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد چل بسے، لاشوں کو اسپتال منتقل دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بھکر میں دریا خان روڈ پر ٹرالر ایمبولینس سے ٹکرا گیا ایمبولینس میں موجود دو افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے، ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیاہے۔