جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

پنجاب میں ٹریفک حادثات ، بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : پنجاب میں ٹریفک حادثات میں 5 سالہ بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ھرڑیانوالہ میں رکشہ اور موٹر سائیکل میں ٹکرکے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں موٹرسائیکل سوار تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے، اسپیڈ بریکر پر رکشے کے اچانک بریک لگانے سے موٹر سائیکل سے ٹکرایا تھا۔

جاں بحق ہونے والے زاہد، خبیب اور شاہد پیر محل کے رہائشی تھے، حادثے میں زخمی ارسلان اور امانت کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ٹبہ سلطان پور میں چوک عاصم پر مسافر وین کی 2 کاروں اور موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں طالبعلم سمیت10 افراد زخمی ہوگئے ، حادثے کے بعد مسافروین کاڈرائیور گاڑی چھوڑکرفرارہوگیا تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے وین کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔

فیروزوالا میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم مین خاتون اور 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔

تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی، جاں بحق خاتون کی شناخت تسلیم بی بی اور بچے کی شناخت غیور کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت40سالہ عمران کےنام سےہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں