کراچی: رہنما عوامی نیشنل پارٹی شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے ٹریفک حادثات لسانی نہیں بلکہ انتظامی نااہلی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق رہنما اے این پی شاہی سید نے کہا کہ کراچی میں ایک بار پھر لسانی فسادات کی کوشش کی جارہی ہے، ٹریفک حادثات کو لسانی رنگ نہ دیا جائے، شرپسند عناصر کے ہاتھوں ٹرانسپورٹ کا جلانا حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔
شاہی سید نے کہا کہ کراچی میں لسانی فسادات کی ہر کوشش کو ناکام بنانا ہر شہری کی ذمہ داری بنتی ہے، کراچی کے امن کو تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔
شاہی سید نے ڈمپرز جلانے کو لسانی فسادات کی کوشش قرار دے دیا
انھوں نے کہا کہ کراچی شہر ہم سب کا ہے ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔
شاہی سید کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور باہمی محبت کو فروغ دیں، کراچی کا امن ہم سب کا امن ہے، اسے برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔