نئی دہلی : بھارت میں ٹریفک پولیس کے چالان کی وجہ سے اہل خانہ کو تین سال بعد لاپتہ بیٹا مل گیا، پولیس اسٹیشن میں ملاقات کے موقع پر اس شخص کے گھر والے فرط جذبات سے روپڑے۔
بھارتی ریاست تلنگانہ ٹریفک پولیس کے ایک چالان سے تین سال قبل لاپتہ ہونے والے شخص کا پتہ چلا پولیس نے اس کے اہل خانہ سے تھانے میں ملاقات کروائی۔
پولیس کے مطابق ستیش نامی شخص سافٹ ویر انجنئیر ہے اور وہ ایم این سی میں کام کرتا تھا اور زندگی خوشحال گزر رہی تھی۔ مذکورہ شخص نے دس برس قبل شادی کی، اس کی 8سالہ بیٹی بھی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تین سال قبل ستیش ملازمت چھوڑ کر کاشت کاری کرنا چاہتا تھا۔
اس سلسلے میں اس نے والدین سے بات کی مگر انہوں نے کی اس اجازت دینے سے انکار کردیا جس کا ستیش کو بہت صدمہ تھا تاہم وہ ناراض ہوکر2017 میں گھر سے چلا گیا۔ گھر والوں نے اسے کئی جگہ اسے تلاش کیا مگر ناکام رہے جس پر انہوں نے پولیس اسٹیشن میں درخواست بھی دی۔
موجودہ کورونا بحران کے دوران پولیس شہریوں کے ماسک نہ پہننے پر جرمانے عائد کرررہی تھی، اسی سلسلے میں23اگست2020 کو ظہیرآباد شہر میں چیکنگ پولیس معمول کی چیکنگ پر تھی۔
اس موقع پر موٹر سائیکل سوار ستیش ماسک اور ہیلمیٹ پہنے بغیر وہاں سے گزر رہا تھا جس پر پولیس نے اس کی تصویر کھینچ لی اور اسے ٹی ایس ٹکٹ ایپلی کیشن پر اپلوڈ کردیا۔
اسی دوران ستیش کے اہل خانہ نے ایک بار پھر پولیس سے رابطہ کیا تب پولیس نے ستیش کی موٹر سائیکل کا نمبر چیک کیا جس سے پتہ چلا کہ وہ ظہیرآباد میں ہی ہے۔ پولیس نے تھانے میں اس کے اہل خانہ کو بلا کر مذکورہ شخص کو چالان کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن طلب کیا اور ان سے ملاقات کروائی۔
اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ستیش کے اہل خانہ اسے دیکھ کر گلے لگ کر روپڑے اور پولیس کے تعاون پر اہلکاروں اک شکریہ ادا کیا۔