نئی دہلی : بھارتی پولیس افسر نے گرمی کی شدت سے نڈھال بندر کو پانی پلا کر سوشل میڈیا صارفین کے دلوں میں گھر کرلیا۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں موسم کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس سے صرف انسان ہی نہیں دیگر حیوانات بھی مشکلات کا شکار ہیں۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے ایسے ہی ایک بندر کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی جو تلملاتی دھوپ اور پیاس کی شدت سے پریشان اور نڈھال تھا۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر کو پیاس کی شدت سے بے قرار ہوتے ٹریفک پولیس اہلکار سے دیکھا نہ گیا تو بوتل سے بندر کو پانی پلانے لگا۔
نڈھال بندر نے پانی پیا تو اس کی جان میں جان آئی، سڑک سے گزرتے لوگوں نے ٹریفک اہلکار کے رحم دلی پر مبنی کارنامے کو کیمرے میں محفوظ کرلیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکار کی انسانی ہمدردی کے جذبے کو خوب سراہا گیا۔
#WATCH | Viral video of a Maharashtra traffic police officer at Malshej Ghat offering water to a thirsty monkey.#ViralVideo #Maharashtra pic.twitter.com/a9rZ6FRAoy
— TIMES NOW (@TimesNow) April 5, 2022