تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب : ٹریفک جرمانے کی عدم ادائیگی پر بیوی نے طلاق مانگ لی

ریاض : سعودی عرب میں شہری کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اسے معلوم ہوا کہ اس نے ٹریفک  جرمانے کی مد میں29ہزار ریال ادا نہیں کیے ہیں۔

اس ناکردہ گناہ کی پاداش میں مذکورہ شہری کو اپنی غیر ملکی بیوی کے قانونی دستاویزات کی تجدید کروانے میں انتہائی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک سعودی شہری پر انکشاف ہوا کہ اس کے ریکارڈ میں 50سے زیادہ ٹریفک خلاف ورزیوں کا اندراج ہے جس کی مالیت 29 ہزار ریال ہے۔

مذکورہ شہری اپنی غیر ملکی بیوی کے دستاویزات کی تجدید کے لیے متعلقہ سرکاری ادارے میں گیا تھا جہاں اسے بتایا گیا کہ ٹریفک جرمانوں کی وجہ سے تجدید ممکن نہیں۔

شہری نے میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سال 2013 میں ایک نجی کمپنی کے ساتھ وابستہ تھا جس نے آمد و رفت کے لیے اسے گاڑی کی سہولت دے رکھی تھی۔

گاڑی چلانے کے لیے کمپنی نے محکمہ ٹریفک سے اسے ایک اجازت نامہ جاری کروایا تھا مگر اگلے سال ہی اس نے کمپنی سے ملازمت چھوڑ دی اور گاڑی واپس کردی۔

شہری کا کہنا ہے کہ کمپنی نے وہ اجازت نامہ منسوخ نہیں کروایا اور گاڑی پر ہونے والے تمام ٹریفک جرمانے میرے ریکارڈ میں درج ہوتے رہے۔

شہری نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی غیر ملکی بیوی کے دستاویزات کی تجدید نہیں کروا پارہا کیونکہ جب تک جرمانوں کی ادائیگی نہیں ہوں گی اس وقت تک تجدید ممکن نہیں۔

شہری نے انتہائی افسردہ لہجے میں کہا کہ بیوی کے کاغذات کی عدم تجدید سے اسے کئی گھریلو مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے، گھر میں مسلسل جھگڑے ہوتے رہتے ہیں جس کے باعث اب میری بیوی طلاق کا مطالبہ بھی کرنے لگی ہے۔

Comments

- Advertisement -