کراچی: شہر قائد کی کئی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں.
تفصیلات کے مطابق یوم آزادی پر شہریوں کو بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں.
ٹریفک کے دباؤ سے شارع فیصل شدید متاثر ہوئی، ایئرپورٹ سےصدر جانے والی شارع پرہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں.
ٹریفک جام ہونےکی وجہ سےدرجنوں گاڑیوں میں فیول ختم ہوگیا، ایمبولینسز کو بھی راستہ نہیں مل سکا.
گرومندر، کارساز اور صدر کے علاقے میں شہری گاڑیوں کی دباؤ کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں.
ڈی آئی جی ٹریفک کا موقف
شہر میں بدترین ٹریفک جام پر ردعمل دیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ جشن آزادی ریلیوں کی وجہ سےعوام کا رش ہے.
انھوں نے کہا کہ ایس ایس پی ٹریفک اسٹاف کے ہمراہ ٹریفک کنٹرول کررہے ہیں، کوشش ہےاہم شاہراہوں پرٹریفک جلد سے جلد بحال کیا جائے.