بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

یوم پاکستان پریڈ: جڑواں شہروں میں ٹریفک کا خصوصی پلان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ’یوم پاکستان‘ کے موقع پر ٹریفک پولیس نے عوام کی آسانی کے لئے شیڈول جاری کردیا ہے، چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو 6 ڈی ایس پیز،21انسپکٹرز،انچارجز،348وارڈن افسران تعینات ہوں گے، 43 جونیئر ٹریفک وارڈنز خصوصی طورپرفرائض انجام دیں گے.

تفصیلات کے مطابق 23مارچ ’یوم پاکستان‘ کے موقع پرمحکمہ ٹریفک نے جڑواں شہروں کے لئے ٹریفک شیڈول جاری کردیا ہے.

چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی نے کہا ہے کہ بھاری گاڑیوں کا داخلہ مکمل بند ہوگا، صبح 5 سے دن 2بجے تک فیض آباد سے آنے والا ٹریفک بند رہے گا، 6 ڈی ایس پیز،21انسپکٹرز،انچارجز،348وارڈن افسران تعینات ہوں گے، 43 جونیئر ٹریفک وارڈنز خصوصی طورپرفرائض انجام دیں گے.مری روڈ سے اسلام آباد جانے والے ڈبل روڈچوک کاراستہ اختیار کرسکیں گے۔

ٹریفک اسٹیڈیم روڈ سے نائنتھ ایونیو اسلام آباد موڑدیا جائے گا، راولپنڈی کے لیے نائنتھ ایونیو کے بجائےآئی جے پی روڈ استعمال کیاجاسکے گا، کٹاریاں، پنڈورہ چورنگی سے راولپنڈی کا راستہ اختیار کیا جاسکے گا، کرال چوک سےاسلام آباد ایکسپریس وے کے متبادل راستے کی تجویز دی ہے.

ٹریفک کھنہ پل روڈ سے چنگی 8، بند کھنہ روڈ اورصادق آباد سے نائنتھ ایونیو جاسکے گا، ٹریفک کھنہ پل سےلہترارڑروڈ،ترامڑی چوک اوراسلام آباد جاسکےگا، کشمیر،مظفرآباداورایبٹ آباد سے مری کے لیے متبادل روٹس کا خط پولیس حکام کو ارسال کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹریفک پولیس نے عوام کی آسانی کے لئے ٹریفک پلان اس لئے جاری کیا ہے کیونکہ یوم پاکستان کے موقع پر پاک مسلح افواج کی جانب سے ہر سال کی طرح رواں سال بھی مادر وطن کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائی تقریب اور پاکستان کے وقار کی سر بلندی کی خاطر 23 مارچ کے لمحات کو یادگار بنانے کے لئے پریڈ کا انتظام کیا گیا ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں