ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستان سپر لیگ کا فائنل، ٹریفک پلان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ٹریفک پولیس نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے فائنل میچ کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم روڈ کو میچ سے قبل بندکر دیا جائے گا، اور لیاقت آباد سے آنے والا ٹریفک نیو ٹاؤن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پلان کے مطابق نیپا سے حسن اسکوائر جانے والا ٹریفک بھی نیو ٹاؤن کی طرف بھیجا جائے گا، براستہ ڈالمیا روڈ شہریوں کو اسٹڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی،

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے شہری نیپا، عسکری فور، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل جا سکتے ہیں، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔

پی ایس ایل فائیو فائنل، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز آج مدمقابل

پلان کے مطابق یونی ورسٹی روڈ سے اسٹیڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ جیل چورنگی سے شہید ملت یا پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا تاریخی فائنل آج شب 8 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، فائنل میں روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ ڈالر بطور انعام دیا جائے گا، اس کے ساتھ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، بہترین بیٹسمین، بہترین بولر اور اسپرٹ آف دی کرکٹ کے ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں