کراچی:ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل میچوں کے لئے ٹریفک پلان مرتب کرلیا، جس میں بتایا گیا شائقین کرکٹ کےلیے 4مقامات پرپارکنگ کاانتظام کیاگیا ہے، میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شہری کو شناختی کارڈ اور میچ ٹکٹ لازمی دکھاناہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ایس ایل میچوں کے حوالے سے ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا ہے ، میچز 20سے23فروری تک نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ 12 مارچ سے 15 مارچ اور17مارچ کو بھی نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق 1700سےزائدپولیس اہلکارڈیوٹی کےفرائض انجام دیں گے اور مختلف پوائنٹس پرٹریفک پولیس کےاعلیٰ افسر بھی موجودہوں گے جبکہ شائقین کرکٹ کےلیے 4مقامات پرپارکنگ کاانتظام کیاگیاہے۔
TRAFFIC AWARENESS AND SOCIAL MEDIA UNIT DIG TRAFFIC KARACHI pic.twitter.com/2TaXusf8of
— Karachitrafficpolice (@KtrafficpoliceE) February 19, 2020
ٹریفک پلان کے مطابق وفاقی اردویونیورسٹی اورغریب نوازفٹ بال گراؤنڈ ، ایکسپوسینٹراوررعنالیاقت علی خان گرلزکالج میں پارکنگ کاانتظام ہوگا، میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شہری کو شناختی کارڈ اور میچ ٹکٹ لازمی دکھاناہوگا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل، ڈالمیااور نیوٹاؤن سے اسٹیڈیم روڈکاداخلہ بندہوگا جبکہ سہراب گوٹھ سےنیپا،لیاقت آبادسےحسن اسکوائر ، پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ اور کارساز سے اسٹیڈیم روڈپر بھاری ٹریفک کاداخلہ بند ہوگا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق اطراف کےرہائشی شناختی کارڈدکھاکراپنے گھروں کوجاسکیں گے جبکہ جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے یونیورسٹی روڈ ، شہید ملت روڈ اور راشد منہاس روڈ ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے۔
ٹریفک پولیس ترجمان نے عوام سے گزارش کی ہے کہ پریشانی سے بچنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور جن پارکنگ ایریاز کی نشاندہی کی گئی ہے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو وہیں پارک کریں۔