کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد پر خصوصی ٹریفک پلان جاری ہو گیا، میچز 15،14 اور 17 نومبر کو کھیلے جا رہے ہیں۔
شارع فیصل سے شاہ سلیمان روڈ کے لیے عوام کو اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اسٹیڈیم کے لیے شارع فیصل سے حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ استعمال کیا جائے۔
کارساز، ڈرگ روڈ سے آنے والے راشد منہاس روڈ نیپا جانے کی اجازت ہوگی، ایئر پورٹ سے آنے والے بھی ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ جا سکتے ہیں۔
پی ایس ایل فائیو سے متعلق اہم معلومات
راشد منہاس روڈ سے بذریعہ ڈالمیا نیشنل اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی، نیپا، ڈرگ روڈ، شارع فیصل جانے والے گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ جا سکیں گے۔
لیاقت آباد سے حسن اسکوائر پل سے نیشنل اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی، لیاقت آباد سے حسن اسکوائر آنے والے یونی ورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
لیاقت نیشنل اسپتال کے اطراف کے رہائشی نیو ٹاؤن تھانے کی طرف آئیں گے، سہراب گوٹھ، نیپا، لیاقت آباد سے حسن اسکوائر پر ہیوی ٹریفک کو اجازت نہیں ہوگی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق یونی ورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم، نیو ٹاؤن ہیوی ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔