کراچی : ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے 12 محرم الحرام کے جلوس کے پیش نظر راستوں کی بندش سے متعلق ٹریفک پلان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں 12محرم الحرام کے جلوس کے پیش نظر ٹریفک کا پلان جاری کردیا گیا، پولیس حکام نے بتایا کہ جلوس گلستان جوہربلاک 14سے برآمد ہوگا۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ جوہر موڑ سے کامران چورنگی تک دونوں سڑکیں ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، دونوں ٹریکس کو شام 5 سے صبح 4بجے تک بندرکھا جائے گا۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ الہ دین اے جوہر چورنگی جانیوالی ٹریفک کوجوہر موڑ سے واپس نیپا موڑ دیا جائے گا۔