بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شارع فیصل پر سیاسی جماعت کا احتجاج : آج شام کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ٹریفک پولیس نے آج شام شارع فیصل پر ہونے والے احتجاج کے پیش راستوں کی بندش کے حوالے بتایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے آج شارع فیصل پر احتجاج کے پیش نظر ٹریفک پولیس کا پلان جاری کردیا گیا ہے۔

پلان میں شہریوں کی سہولت کے لیے راستوں کی بندش اور متبادل روٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے آنیوالی ٹریفک کوڈرگ روڈ سے راشد منہاس موڑا جائے گا۔

پلان کے تحت کارساز فلائی اوور کی جانب ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ موڑ دیا جائےگا اور سر شاہ سلیمان روڈحسن اسکوائر سے آنیوالی ٹریفک کو اسٹیڈیم سے کارساز نہیں جانے دیا جائے گا۔

اسٹیڈیم سگنل سے دائیں جانب نیو ٹاؤن، بائیں جانب ملینیم موڑ دیا جائے گا تاہم شارع فیصل آواری سگنل سے ایئر پورٹ ٹریفک کے لئے کھلا رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں