منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

پولیس تشدد کیس : شہری شفیق کیخلاف ایک مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گذشتہ روز پولیس ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے شخص شفیق کے خلاف دوسری ایف آئی آربھی سول لائنز تھانے میں میں درج کرلی گئی۔

مقدمہ نمبر 6/2016 میں شفیق کے خلاف مقدمے میں تین دفعات درج کرائی گئی ہیں، دفعہ 506B/504/427 جس کے تحت جان سے مارنے کی دھمکی، املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر الزامات شامل ہیں۔

مقدمہ اسد اللہ نامی شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ مدعی کے مطابق اس کی گاڑی ٹریفک اہلکار اٹھاکرچوکی پر لے گئے تھے ۔

- Advertisement -

اس دوران ایک شخص نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھگڑے کے دوران میری گاڑی کے شیشے توڑدیئے اور منع کرنے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

واضح رہے کہ شفیق نامی شخص کا گذشتہ روزٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس پر مقدمہ درج کیا گیا بعد ازاں انہیں شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں