جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ٹریفک وارڈن نے آئی جی کے دفتر کے سامنے خود کشی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ٹریفک وارڈن شاہین نے آئی جی موٹروے شوکت حیات کے دفتر کے سامنے خود کع گولی مار کرخودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق خود کشی کرنے والے ٹریفک وارڈن شاہین ڈیپوٹیشن پرپشاور سے اسلام آباد آیا تھا جسے کئی ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی جس کے بعد ملازم نے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا جہاں سے انصاف ملنے کے بعد وہ آئی جی موٹروے ملاقات کے لیے آیا تھا۔

تا ہم آئی جی موٹرشوکت حیات کے عملئ نے ٹریفک وارڈن شاہین کو ملنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد ٹریفک وارڈن نے دل برداشتہ ہو کر اپنی کنپٹی پر پستول گولی چلا کرخود کشی کرلی،ٹریفک وارڈن موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

- Advertisement -

جاں بحق ہونے والے ٹریفک وارڈن کی میت قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور لواحقین کو مطلع کردیا گیا ہے، لواحقین کی آمد کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے میتے لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈن ڈیبوٹیشن پر پشاور سے اسلام آباد آیا تھا جسے موٹر وے پولیس کی انتظامیہ نے واپس اپنے محکمے بھیج دیا تھا تا ہم ٹریفک وارڈن اسلام آباد موٹر وے میں ہی کام کرنے پر بہ ضد تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں