منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ٹریفک وارڈن نے فلمی انداز میں جان پرکھیل کرٹرک ڈرائیورکوپکڑ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ٹریفک وارڈن مثال بن گیا، موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر بھاگنے والے ٹرک ڈرائیور کو پکڑنے کے لیے جان پر جان کی بازی لگادی۔ وارڈن نے تیز رفتار ٹرک سے لٹک کر ڈرائیور کو پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جی ٹی روڈ شاہدرہ ہاسپٹل کےسامنے ایک تیز رفتار ٹرک کے ڈرائیور نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر بیٹھی خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

ٹرک ڈرائیور نے رکنے کے بجائے وہاں سے فرار ہونے میں عافیت جانی اورٹرک کو تیز رفتاری سے لے جانے لگا، جائے وقوعہ پر موجود ٹریفک وارڈن جواد نے ڈرائیورکو روکنے کی بہت کوشش کی لیکنٹرک ڈرائیور نہیں رکا۔

 ٹریفک وارڈن نے ہمت نہیں ہاری اور ایک فلمی منظر کی طرح بھاگ کر ٹرک سے لٹک گیا اور ہاتھوں کے ذریعے ڈرائیور سے ٹرک رکوانے کی کوشش کی۔


مزید پڑھیں : ٹریفک وارڈن نے بچوں کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی


ٹرک ایک کلومیٹرتک چلتا چلاگیا۔  بالآخر وارڈن کی جانب سے ہار نہ ماننے پر اسے ٹرک روکنا پڑا، ڈرائیورجیسے ہی نیچے آیا وہاں موجود لوگوں نے اس کی درگت بنادی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں