لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ کی حدود میں ٹرک کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن شہید ہوگیا۔
وارڈن نعیم رائے ونڈ اجتماع کی تھرڈ شفٹ میں ڈیوٹی مکمل کرکے واپس گھر جارہا تھا کہ رائےونڈ روڈ پر مزدا ڈرائیور نے ہٹ کیا اور فرار ہوگیا۔
مزدا کی ٹکر سے وارڈن نعیم موقع پر ہی شہید ہوگیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گاڑی کو تلاش کرتے ہوئے ملزمان کو پکڑ لیا گیا۔
ٹریفک وارڈن کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں عزیز و اقارب کے علاوہ ٹریفک وارڈنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پولیس نے ملزم ٹرک ڈرائیور امجد اور مالک طیب کو گرفتار کر لیا۔