اسلام آباد: جمعے کے روز کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کا ابتدائی پروگرام تیار کر لیا گیا ہے، ملک بھر میں 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کے دن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے شکار مظلوموں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ملک گیر احتجاج کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں ابتدائی پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے، وفاقی حکومت کا مرکزی اجتماع شاہراہ دستور پر ہوگا، جمعے کی نماز سے قبل 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ملک بھر میں ٹریفک روک دی جائے گی۔
Entire Pakistani nation will express solidarity with the people of Indian occupied Jammu & #Kashmir on Friday from 12 to 12:30pm.
Detailed program is attached: pic.twitter.com/tKLuhoX2c1— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 28, 2019
وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، ملک بھر کے تمام اضلاع میں مخصوص مقامات پر احتجاج کیا جائے گا، احتجاج کے لیے جگہ کے تعین کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپا گیا ہے۔
تازہ ترین خبریں پڑھیں: کشمیریوں سے اظہار یک جہتی: شاہد آفریدی کا ایل او سی دورے کا اعلان
عوامی نمایندے اپنے حلقوں میں احتجاج کی قیادت کریں گے، احتجاج کے لیے سِول سوسائٹی اور طلبہ کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
ادھر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ قوم جمعے کو 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ جمعے کے روز آدھے گھنٹے کے لیے ٹریفک روکی جائے گی، اجلاس جاری ہوا تو عمران خان کی قیادت میں وزیر اعظم آفس کے باہر جمع ہوں گے، ہر ڈسٹرکٹ میں مظاہرہ کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر مقامات کا تعین کریں گے۔