جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

سانحہ جڑانوالہ : جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پولیس حکام پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

جڑانوالہ : سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج اور نامزد چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دورہ جڑانوالہ کے موقع پر پولیس افسران پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ان کی سخت سرزنش کی۔

انہوں نے سی پی او فیصل آباد سے پولیس کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا پولیس کی ناقص کارکردگی و منصوبہ بندی سے زیادہ نقصان ہوا، تفتیش میں ایس ایچ او اور ایس پی کو بھی شامل کریں۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے دریافت کیا کہ واقعے کے وقت پولیس کہاں تھی؟ فوری ایکشن کیوں نہیں لیا گیا؟ ضلع کےامن وامان کی ذمہ داری کس کی ہے اور تحصیل میں بڑا افسر کون ہے، کون اس واقعے کی انکوائری کون کررہا ہے۔

- Advertisement -

سی پی او فیصل آباد عثمان گوندل نے کہا کہ سر تحصیل سطح پر ایس پی لیڈ کرتا ہے جس پر معزز جج نے کہا کہ جو افسر وقوعہ کے وقت تعینات تھے وہی انکوائری کررہے ہیں، سی پی او جائے وقوعہ پر اپنی آمد کے وقت کا بھی درست جواب نہ دے سکے۔

جسٹس قاضی فائزعیسی نے سی پی او کی سرزنش کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ نے تحصیل کے سب سے بڑے پولیس آفیسر کا بیان ریکارڈ کیا ہے؟ ایس پی کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا؟ کیا آپ کے خیال میں درست تفتیش ہو رہی ہے؟ کیا پولیس والے خود سے کہیں گے کہ ہم غفلت میں تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں