تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

افسوسناک واقعہ، میچ کے دوران بلے باز ہارٹ‌ اٹیک سے جاں بحق

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہارشٹرا کے علاقے پونے میں میچ کے دوران کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہارشٹرا کے علاقے جونار سٹی میں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے دوران نان اسٹرائیک اینڈ پر موجود بلے باز اچانک وکٹ پر گر پڑے۔

بلے باز نے گیند کرانے کے بعد امپائر سے باقی گیندوں کی تعداد کے بارے میں پوچھا جس کے بعد اُن کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور وہ وہیں پر گر پڑے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں باکسنگ میچ کے دوران مکا لگنے سے باکسر جاں بحق

بلے باز کی سانس اکھڑنے پر امپائر اور ساتھی بیٹسمین نے ان کے سینے کو دبا کر سانس بحال کرنے کی کوشش کی مگر  اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی۔

بلے باز کو جب اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری میں بھی بھارت میں ایک 25 سالہ کرکٹر نے دوران میچ جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -