تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خلیجی ملک میں افسوس ناک واقعہ!

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت کے ایک شاپنگ مال میں سونے کی شاپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی شاپنگ مال میں ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چار ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈکیتی کا واقعہ کویت کے علاقے الجھرہ میں پیش آیا، ملزمان سونے کی دکان لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ گرفتار افراد میں غیرملکی بھی شامل ہیں تاہم ان کی مکمل شناخت سامنے نہیں آئی۔

کویتی سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات میں ایک شامی باشندہ بھی ملوث ہے۔

سیکیورٹی فورس نے کہا کہ ڈکیتوں نے واردات کے لیے جو گاڑی استعمال کی وہ ضبط کرلی گئی ہے جبکہ مسروقہ سونا بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف دیگر قانونی کارروائیاں بھی مکمل کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -