تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

المناک غلطی: ڈاکٹرز نے بوڑھے مریض کی غلط ٹانگ کاٹ‌ دی

ایک اسپتال میں ڈاکٹرز نے آپریشن کے دوران سنگین غلطی کرتے ہوئے بزرگ مریض کو غلط ٹانگ کاٹ کر معذور کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے  ٹاؤن فری سٹاڈٹ سے تعلق رکھنے والے82 سال مریض کی بائیں ٹانگ پیچیدگیوں کے باعث ڈاکٹرز نے کاٹنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مریض کو جب آپریشن تھیٹر میں لے جایا گیا تو سرجن نے الٹی کے بجائے سیدھی ٹانگ کاٹ ی۔

اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی کہ مریض کا آپریشن 18 مئی بروز منگل ہوا، جس کے دوران ڈاکٹرز کی غلفت کیوجہ سے خوفناک واقعہ پیش آیا۔

مریض کے اہل خانہ نے بتایا کہ ہم آپریشن کے ایک روز بعد جب کمرے میں ملاقات کے لیے پہنچے تو دیکھا کہ جو پیر خراب تھا، وہ جوں کا توں موجود تھا۔

مزید پڑھیں: ’اچھے‘ باپ کی سنگین غلطی، جڑواں شیرخوار بچوں نے بند گاڑی میں جان دے دی

اہل خانہ نے اس معاملے کے حوالے سے ڈاکٹرز سے بات کی تو معلوم ہوا کہ سرجن کی غلطی سے دوسری ٹانگ کٹ گئی۔ اسپتال انتظامیہ نے مریض کے اہل خانہ کے سامنے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کی۔

اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر نوربرٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران ملازمین نے سرجن کو غلط صورت حال بتائی جس کی وجہ سے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ اب مریض کا دوسرا آپریشن کر کے خراب ہونے والی ٹانگ بھی کاٹی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -