منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

سرسید ایکسپریس زیادتی کیس : خاتون اپنے بیان سے مکر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد :سرسید ایکسپریس زیادتی کیس میں خاتون عدالت میں اپنے بیان سے مکرگئی اور کہا میرے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سرسید ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر ریلوے پولیس نے خاتون کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

خاتون جج کے سامنے اپنے زیادتی کے الزام سے متعلق بیان سے منحرف ہو گئی اور کہا میرے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں ،سیکیورٹی گارڈز نےٹکٹ مانگی تھی جومیرے پاس نہیں تھی۔

لیگل ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون سےزیادتی کاثبوت نہیں ملا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں سرسید ایکسپریس میں خاتون سے زیادتی کا ایک واقعہ پیش آیا تھا ، خاتون کی شکایت پر 2 سیکورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ متاثرہ خاتون کراچی سے راولپنڈی بہن سے ملنےجارہی تھی کہ سیکیورٹی گارڈ سہیل اور ارشد نے خاتون سےزیادتی کی۔

حکام کا کہنا تھا کہ فیصل آباد پہنچنےپرخاتون نے ریلوے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی گارڈز کو حراست میں لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں