منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

نئی دہلی: اننت پور کے قریب ٹرین کی ٹرک کو ٹکر

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست آندھراپردیش میں ٹرک ٹرین کی زد میں آگیا، حادثے میں کرناٹک اسمبلی کے رکن سمیت چھ افراد ہلاک بیس زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع اننت پور کے قریب ٹرک بے قابو ہو کر بنگلور سے گُنٹاکال جانے والی بنگلور ناندیڑ ایکسپریس کی بوگی سے ٹکرا گیا، جس میں ٹرک ڈارئیور سمیت ٹرین میں سوار پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

مرنے والوں میں کرناٹک میں کانگریس کے ایک سینیئر رہنما اور رکن اسمبلی اے وینکٹیش نایک بھی شامل ہیں، وہ رائے چور کے دیودرگ انتخابی حلقے سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے حادثے میں کم از کم تین بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں ہیں جس کی وجہ سے اس روٹ کی دوسری ٹرینیں بھی متاثر ہوئی ہیں، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں