ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سکھر ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی، ڈرائیور معمولی زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

جیکب آباد : کراچی آنے والے سکھر ایکسپریس سگنل کی خرابی کے باعث مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے بعد ٹرین کا انجن ٹرین سے اتر گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک مسافر ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، جیکب آباد سے کراچی آنے والے سکھر ایکسپریس مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکراکر بڑے حادثے بچ گئی۔

مسافر بردار ٹرین جیکب آباد سے کراچی آرہی کہ اللہ ڈنو ساند اسٹیشن پر سگنل کی خرابی کے باعث مخالف سمت سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد سکھر ایکسپریس کا انجن ٹریک سے اتر گیا، انجن اترنے سے ٹریک بلاک مکمل طور پر بلاک ہوگیا تاہم امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق خوفناک حادثے کے نتیجے میں مسافر بردار ٹرین کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے۔

سکھر: مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی، 19 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 28 فروری کو صوبہ سندھ میں روہڑی ریلوے پھاٹک پر مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی تھی جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

روہڑی ٹرین حادثے کا مقدمہ بس ڈرائیور کے خلاف درج کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا کہ بس ڈرائیور نے لا پرواہی کے نتیجے میں ہولناک حادثہ پیش آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں