روس میں ایک مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس میں سینٹ پیٹرزبرگ جانے والی مسافر ٹرین کی مرمانسک میں مال بردار ٹرین سے ٹکرہو گئی۔
ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہو گئے ہیں، حادثے کی وجہ سے کچھ ڈبے پٹری سے اتر گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ٹرین میں کل 326 مسافر سوار موجود تھے، ڈرائیور کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں چلتی ٹرین میں آگ لگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا تھا، جس کے بعد مسافروں نے جان بچانے کے لیے ٹرین سے چھلانگ لگا دی تھی۔
انڈین میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں اتوار کی شام چلتی ٹرین میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد کئی مسافروں نے جان بچانے کے لیے ٹرین سے چھلانگیں لگا دیں۔ فی الحال اس حادثے میں جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ٹرین نمبر 09347 ڈاکٹر امبیڈکر نگر-رتلام ڈیمو ٹرین میں اتوار کی شام تقریباً 5:20 بجے آگ لگ گئی۔ جب اس ٹرین میں آگ لگی تو یہ اندور سے رتلام جا رہی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ رونیجا اور نوگاؤں کے درمیان ٹرین سے اچانک دھواں نکلنے لگا اور آگ لگ گئی۔
روس کو شام میں شکست نہیں ہوئی تمام گروپوں سے تعلقات ہیں: پیوٹن
دیوالی کا موقع ہونے کی وجہ سے ٹرین مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی لوگوں کو ٹرین میں آگ لگنے کا علم ہوا تو بھگدڑ مچ گئی۔ کچھ لوگوں نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی، انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔ دھواں نکلنے کے بعد ٹرین ڈرائیور نے ٹرین روک دی۔