جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کو حادثہ : ٹرینوں کی آمدو رفت معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سے ملتان جانے والی بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس اوڈیرو لعل اسٹیشن کے قریب اچانک پٹری سے اتر گئی، جس کے بعد ریل گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

اس سے قبل بھی حالیہ دو ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر 3 ٹرینوں کے ساتھ اسی قسم کا حادثہ پیش آیا تھا  ایک مال گاڑی اور شالیمار ایکسپریس بھی پٹری سے اتر گئی تھیں۔

اس حوالے سے ریلوے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ بوگیاں پٹری سے اترنے کی وجہ سے اپ اور ڈاؤن مین لائن بلاک ہوگئی، اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا۔

- Advertisement -

شدید سردی میں خواتین بزرگ مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، پشاور جانے والی خیبر میل4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جسے کوٹری ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

راولپنڈی جانے والی گرین لائن 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جسے حیدرآباد اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے اس ٹرین کو ڈیتھا ریلوے اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔

ریلوے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک پتن لاہور جانے والی فرید ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جسے اللہ ڈینو سانڈ اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔،

اس کے علاوہ سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی روانگی 8گھنٹے تاخیر کے باعث پالی جانینا اسٹیشن پر رکی ہوئی ہے جبکہ لاہور سے آنے والی شالیمار ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوکر شہداد پور اسٹیشن پر رکی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں : رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال 16دسمبر 2024 کو کراچی میں ڈرگ روڈ اسٹیشن پر پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے ذرائع کا کہنا تھا کہ بوگیوں کا کپلر ٹوٹنے کی وجہ سے رحمان بابا ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔ جس کے باعث اندرون ملک جانے والی مین لائن بلاک ہوگئی۔

 

 

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں