اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ہاتھیوں کی زندگی بچانے کے لیے ٹرین ڈرائیور کا احسن اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ہاتھیوں کی زندگی بچانے کے لیے ٹرین ڈرائیور نے انوکھا ترین کام کر کے سب کے دل جیت لیے۔

بھارت کے وزیر برائے ریلوے پیوش گویال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مغربی بنگال میں پیش آنے والے خوشگوار واقعے کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین ہاتھی پٹری سے دوسری طرف جانے کی کوشش کررہے تھے کہ اسی دوران ٹرین آگئی۔

دو ہاتھی تو فوراً پیٹری سے دوسری طرف چلے گئے جبکہ تیسرا (جو غالباً ان کی ماں تھا) وہ سب سے آخری میں پٹری کی دوسری طرف گیا۔

انجن میں بیٹھے ڈرائیور نے تین ہاتھیوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے ٹرین کو اُس وقت تک روکے رکھا جب تک انہوں نے پٹری کو پار نہیں کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر ہوئی تو چند صارفین کے علاوہ باقی نے ڈرائیور کی تعریف کی جبکہ مخصوص لوگوں نے تنقید کی کہ اس وجہ سے کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں