پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔
ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے پر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے۔ کرائے میں اضافے پر عملدرآمد 17فروری سے ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرائے میں اضافےکا اطلاق تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہو گا۔
- Advertisement -
لاہور میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن اور میٹرو کے کرایوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات بڑھا دیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں 5 روپے اضافہ کیا گیا، کم سے کم کرایہ 25 اور زیادہ سے زیادہ 45 روپے کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان میٹرو بس کا فلیٹ کرایہ 20 سے بڑھا کر 25 روپے کر دیا گیا، ماس ٹرانزٹ کرایوں میں اضافے کا فوری اطلاق ہوگا۔