تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مہنگائی کا طوفان، ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیے گئے

لاہور: پاکستان ریلوے نےٹرینوں کےکرائےمیں 8 فیصد تک اضافہ کر دیا.

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات آنے لگے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے بعد ریلوے نے بھی کرائے بڑھا دیے۔

ترجمان ریلوت کے مطابق ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹرینوں کےکرائے میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ کرائے میں اضافے کا اطلاق گرین لائن پر نہیں ہو گا اس کے سوا تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرائے بڑھائے گئے ہیں۔

ترجمان ریلوے نے کرایوں میں اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یومیہ ایک کروڑ 10 لاکھ کا اضافی بوچھ پڑا ہے۔

Comments

- Advertisement -