ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش مسافر کو مہنگی پڑ گئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی حیدرآباد میں چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش مسافر کو مہنگی پڑ گئی، مسافر ریلوے پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان پھنس گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ آج ریاست تلنگانہ کے وقار آباد ریلوے اسٹیشن میں پیش آیا۔جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

- Advertisement -

سامنے آنے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسافر ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوا، اس نے دیکھا کہ ٹرین نکل چکی ہے تو وہ دوڑتا ہوا چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔

مسافر اچانک توازن کھو جانے کے باعث ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان گر پڑا، کافی دور تک ٹرین اسے گھسیٹتی ہوئی لے گئی، اس کے بعد ٹرین کو روک دیا گیا۔

30سالہ شخص نے چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل

ریلوے پولیس نے تقریباً دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد پلیٹ فارم کو توڑ کر مسافر کو بہ حفاظت باہر نکالا، مذکورہ شخص کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ زخمی کی شناخت ستیش کے طور پر ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں