ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی کا حکومت مخالف ٹرین مارچ آج کراچی کینٹ سے شروع ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر قیادت حکومت مخالف ٹرین مارچ آج کراچی سے شروع ہوگا، شرکاء صبح دس بجے کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان کشیدگی کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی ٹرین مارچ کی تیاریاں مکمل کرلیں، حکومت مخالف ٹرین مارچ آج سے شروع ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قافلہ صبح دس بجے کینٹ ریلوے اسٹیشن کراچی سے اندرون سندھ روانہ ہوگا، جیالوں نے کمر کس لی، تمام بڑے اسٹیشنوں پر دما دم مست قلندر ہوگا، جہاں کاروانِ بھٹو کا شاندار استقبال ہوگا۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو جیالوں کا لہو گرمائیں گے، ٹھٹھہ، جامشورو اور حیدرآباد اسٹیشنوں پر بڑے اجتماعات ہوں گے، رات آٹھ بجے قافلہ نواب شاہ پہنچے گا جہاں خطاب کے بعد قافلہ قیام کرے گا۔

اس حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ٹرین مارچ وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں اور عوام کی زندگی اجیرن بنانے والی مہنگائی کے خلاف ہے۔

بدھ کی صبح دس بجے ٹرین مارچ کے شرکا براستہ سکھر اسٹیشن لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوں گے اور رات آٹھ بجے سرشاہنواز بھٹو ریلوے اسٹیشن لاڑکانہ میں بلاول بھٹو اختتامی تقریر کریں گے۔

مزید پڑھیں : بلاول بھٹوکی قیادت میں حکومت مخالف ٹرین مارچ 26 مارچ کو کراچی سے شروع ہوگا

پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاجی ٹرین دو دن میں کراچی سے لاڑکانہ پہنچے گی، پی پی کی تمام اضلاع میں ٹرین مارچ کے لئے رہنماؤں اور کارکنان کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں