جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ٹرین آپریشن معطل، ٹکٹوں کی رقم واپس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: طوفانی بارشوں کے باعث ریلوئے ٹریک کو نقصان پہنچنے پر ٹرینوں کا آپریشن تاحال معطل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بوچیری سے خیرپور تک ریلوئے ٹریک زیر آب ہے۔ معطل شدہ ٹرینوں کی 23 ستمبر سے 26 ستمبر تک ایڈوانس بکنگ کی ٹکٹوں کی رقم کی واپسی شروع کر دی گئی ہے۔

4 دن کی ایڈوانس ٹکٹوں کی رقم کہ واپسی کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے۔ بوچیری اور پڈعیدن سیکشن پر متعدد مقامات پر ریلوئے ٹریک پر پانی کھڑا ہے۔

مسافر ٹرینوں کے آپریشن کی بحالی مرحلہ وار ہو گی۔ کنٹرولڈ سپیڈ 10 سے 20 کلومیٹر پر اپ ٹریک پر فریٹ آپریشن جاری ہے۔

محکمہ ریلوئے نے زیر آب ٹریک کی خستہ حالت کو دیکھتے ہوئے اپ اور ڈاون ٹرینوں کا آپریشن معطل کر رکھا ہے۔ ٹرین آپریشن 29 دن سے معطل ریلوے کو کروڑون روپے یومیہ نقصان ہو رہا ہے

ایڈوانس ٹکٹ مختص کرانے والے مسافر وں کو ٹرین آپریشن معطل ہونے کے بارے میں کوئی آگاہی نہیں دی جا رہی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں