جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

ٹرین آپریشن جزوی طور پر بحال

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: ریلوے حکام نے ٹریک کلیئر کرنے کے بعد ٹرین آپریشن جزوی طور پر بحال کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ملتان سے روہڑی ریلوے اسٹیشن تک ٹریک کلیئر کردیا گیا ہے، جس کے بعدٹرین آپریشن جزوی بحال کیا جارہا ہے جبکہ روہڑی سے کراچی، روہڑی سے کوئٹہ، روہڑی سے لاڑکانہ ٹرین آپریشن تاحال معطل رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جزوی ٹرین آپریشن بحالی کے بعد پشاور سے روہڑی تک پہلے مرحلے میں ایک ٹرین چلائی جائیگی، پہلی ٹرین 9 ستمبر کو روہڑی اسٹیشن پہنچے گی، پشاور سے روانہ ہونے والی 2 ڈاؤن خیبرمیل 9 ستمبر رات 9:30 بجے روہڑی اسٹیشن پہنچے گی، جبکہ 10 ستمبر کو ون اپ خیبرمیل روہڑی اسٹیشن سے پشاور کیلئے روانہ ہوگی۔

- Advertisement -

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے ٹریک شدید متاثر ہوا، جس کے باعث 26 اگست کو ریلوے آپریشن معطل کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پڈعیدن، بھریا روڈ اسٹیشن کے درمیان ٹریک پر اب بھی 16 انچ سے زیادہ پانی موجود ہے، جب تک ٹریک پر پانی موجود ہےٹرین آپریشن معطل رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں