جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار، مسافروں کو انتظار کی اذیت کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ ریلوے کی بدانتظامی اور حادثات سے ٹرینوں کی آمدورفت شدید متاثر ہے، ریلوے حکام ٹرین آپریشن کو معمول پر لانے میں ناکام رہے ہیں جس سے مسافروں کو انتظار کی کوفت اور اذیت کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا ہے۔ بچے ہوں یا بڑے ٹرینوں کی آمد و روفت میں گھنٹوں تاخیر نے ہرایک کو پریشان کیے رکھا ہے جس کی وجہ سے اسٹیشنوں پر مسافروں کا رش نظر آنا معمول بن گیا ہے۔

مسافر کہتے ہیں کہ ریلوے کا عملہ بھی انہیں درست معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہے جبکہ انکوائری کا نمبربھی نہیں ملتا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اندرون ملک سے ٹرینیں تاخیر سے کراچی پہنچ رہی ہیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ واشنگ لائن میں لگنے کے بعد دو سے تین گھنٹوں کی تاخیر سے مسافروں کو لے کرروانہ ہوتی ہیں۔ ریلوے حکام کی غفلت نے مسافروں کے سفر کو مایوس کن بنادیا ہے۔

علاوہ ازیں ٹرینیں کیوں تاخیرکا شکار ہیں اور کیوں حادثے ہورہے ہیں؟ اےآر وائی نیوز نے سراغ لگالیا، حیدرآباد اورسکھرکے قریب سگنل کی خرابی پر دو ٹرینیں حادثے سے بال بال بچیں، ڈرائیوروں نے حاضر دماغی دکھاتے ہوئے بریک لگائے۔

حیدرآباد کے قریب ٹرین ڈرائیور نے سنگل فلیش ہوتے دیکھا تو فوری ایمرجنسی بریک لگائے، ڈرائیور گاڑی آگے لے جاتا تو حادثہ ہوسکتا تھا۔

یہی صورت حال سکھر کے قریب بھریا روڈ پرپیش آئی، سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور نے خطرہ محسوس کرکے بریک لگادیے، اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر نے شکایت لینے سے انکار کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیوروں نے سگنل خرابی پر تحریری ہدایت کے بغیر ٹرین چلانے سے انکار کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں