اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ٹرینوں کے اسٹاپ مکمل بحال، 100 فیصد بکنگ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ریلوے انتظامیہ نے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد اندرون ملک چلنے والی7 ٹرینوں کے مزید اسٹاپ بحال کر دیے۔

لاک ڈاون کے دوران چلنے والی تمام ٹرینوں کے مخصوص اسٹاپ بھی بحال کیے گئے ہیں۔ لاک ڈاون میں نرمی کے دوران ماسک سمیت دیگر ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

لاک ڈاون میں نرمی کے بعد ریلوئے بکنگ دفاتر، اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں سماجی فاصلے بھی ختم کر دیے گے ہیں اس سے قبل تمام ٹرینوں میں لاک ڈاون میں ساٹھ فیصد بکنگ کی جار ہی تھی۔

ریلوئے انتظامیہ کے مطابق تمام ایکسپریس ٹرینوں میں سو فیصد بکنگ بھی بحال کر دی گئی ہے، تمام ٹرینوں میں ڈائننگ کار اور اسٹیشنوں پر کھانے پینے سمیت تمام اسٹال بھی کھول دیے گئے ہیں۔

جعفر ایکسپریس کے مزید 5 اسٹاپ گھوٹکی،ساہیوال،پتوکی،رائیونڈ،نوشہرہ بحال کر دیے گےجب کہ شالیمار ایکسپریس کے مزید 4 اسٹاپ نواب شاہ،محراب پور،گھوٹکی،ٹوبہ ٹیک سنگھ بحال ہو گے۔

ملت ایکسپریس نواب شاہ، لودھراں،ٹوبہ ٹیک سنگھ پر بھی اسٹاپ کریگی۔ کراچی:عوام ایکسپریس مزید 7 اسٹاپ محراب پور،گھوٹکی ،خان پور،ڈیرہ نواب صاحب،بہاولپورجھلم ،نوشہرہ پر اسٹاپ کر سکے گی۔

علامہ اقبال ایکسپریس کے مزید 5 اسٹاپ ٹنڈو آدم،گھوٹکی خانیوال میاں چنوں پتوکی بحال کیے گئے جب کہ تیزگام کے مزید 9 اسٹاپ رحیم یار خان ،خانپور خانیوال چیچاوطنی،ساہیوال اوکاڑہ پتوکی ، رائیونڈگجرات بحال کیے گئے ہیں۔

خیبر میل صادق آباد،رحیم یار خان،ڈیرہ نواب صاحب ،لودھراں،خانیوال،چیچاوتنی،ساہیوال ، اوکاڑہ، رائیونڈ، گجرات، جہانگیرہ روڈ پر اسٹاپ کریگی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں