لاہور: ریلوے پولیس اہلکار کی حاضر دماغی نے یک خاتون مسافر کی جان اس وقت بچا لی گئی جب وہ ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کر رہی تھی اور اس کا پاؤں پھسل گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پر ایک فیملی چلتی ٹرین میں جلد بازی سے سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھی، کہ ایک خاتون مسافر پاؤں سلپ ہونے اور توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آنے لگی۔
سامنے آنے والی فوٹیج میں ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل رفاقت علی کو فوراً خاتون کی مدد کے لیے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے، اہلکار کی فوری مدد نے خاتون کو چلتی ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا۔
مذکورہ فیملی قراقرم ایکسپریس کے ذریعے لاہور سے کراچی سفر کرنا چاہتی تھی، ناخوش گوار واقعے کے بعد ریلوے پولیس اہلکار نے ٹرین رکوا کر فیملی کو بہ حفاظت سوار کرا دیا۔