اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

پاک افغان ون ڈے سیریز کیلیے قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

رواں ماہ پاک افغان کرکٹ سیریز اور ایشیا کپ کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہوگیا ہے اور کئی کھلاڑیوں نے کیمپ جوائن کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رواں ماہ تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل پاک افغان سیریز سری لنکا میں کھیلی جائے گی جس کے بعد ایشیا کپ پاکستان کی میزبانی میں پاکستان اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔ دونوں ایونٹ کی تیاری کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا ہے۔

کیمپ میں قومی کھلاڑیوں مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل، آغا سلمان، آل راؤنڈر فہیم اشرف، فاسٹ بولرز وسیم جونیئر، ابرار احمد ودیگر نے رپورٹ کرنے کے بعد ٹریننگ شروع کر دی ہے۔

- Advertisement -

قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی ان دنوں سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جس کے باعث انہوں نے تربیتی کیمپ جوائن نہیں کیا۔

پاکستان ٹیم جمعرات 17 اگست کو سری لنکا روانہ ہوگی جہاں پاک افغان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔ لنکا پریمیئر لیگ میں شامل کھلاڑی سری لنکا میں ہی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

پاکستانی ٹیم سترہ اگست کو سری لنکا روانہ ہوگی، لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑی سری لنکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے،پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں کی سیریزکا پہلا ون ڈے بائیس اگست کوکھیلا جائے گا۔

ٹریننگ کیمپ میں قومی کرکٹر سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلا ٹارگٹ افغانستان کےخلاف سیریز اور پھر ایشیا کپ جیتنا ہے۔ افغانستان کے پاس کوالٹی اسپنرز ہیں تو ہمارے پاس بھی ورلڈ کلاس بیٹنگ ہے، ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے فارمیٹ تبدیل ہے ٹیسٹ کے بعد اس میں خود کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بطور کھلاڑی ہر میچ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں