اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

لاہور میں تربیتی طیارہ گرکرتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ واقعے میں پائلٹ اور ٹرینی معمولی زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق طیارہ ایک گھر کی بیرونی دیوار پر گرا۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ ڈائریکٹر آپریشنز فلائنگ کلب فہیم اڑا رہے تھے جبکہ ان کے ساتھ ٹرینی ہشام تھے۔ طیارے نے والٹن ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور ٹیک آف کے فوری بعد جہاز کا توازن بگڑ گیا۔

- Advertisement -

ایک عینی شاہد کے مطابق طیارے نے کریش ہوتے ہی آگ پکڑ لی۔ حادثے میں پائلٹ اور ٹرینی دونوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں