بحرین کی ریزرو فورس میں خواتین سویلین رضاکاروں کے پہلے بیچ کا تربیتی سیشن گزشتہ روز بحرین ڈیفنس فورس (BDF) میں شروع کردیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افتتاحی تقریب میں بی ڈی ایف کی ریٹائر ہونے والی خواتین سویلین رضاکاروں، فوجی اور سویلین عملے کے رشتہ داروں اور نیشنل گارڈ شریک ہوئے۔ جبکہ رائل ریزرو فورس یونٹ کے کمانڈر میجر جنرل منیر احمد الصبیعی بھی عیسیٰ رائل ملٹری کالج میں منعقدہ کورس کے افتتاح میں شریک ہوئے۔
اس سیشن کا مقصد مسلح افواج میں موجود بحرینی خواتین کی حیثیت کو آگے بڑھانے کے لیے شرکا کو فوجی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بی ڈی ایف کے اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر ملک کی خدمت میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
بحرین ڈیفنس فورس کی جانب سے تمام ضروریات فراہم کرکے، کلاس رومز کو آراستہ کرکے، بہترین ٹرینرز کا انتخاب کرکے، اور بہترین مطالعہ کی پیشکش کرکے تربیتی سیشن کے لیے موضوع تیاری کی ہے۔
ایسے مضامین جو عسکری علوم، نظریاتی مواد، اور عملی تربیتی پروگراموں کا احاطہ کرتے ہیں، جو اچھی تربیت یافتہ اور اہل خواتین سویلین ریزروسٹ کی گریجویشن کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔