پاکستان میں ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ میرپور ماتھیلو مال گاڑی حادثے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت میں 14 گھنٹوں تک کی تاخیر ہوئی ہے۔
گرین لائن 10 گھنٹے تاخیر سے کراچی کینٹ پہنچے گی، پشاور سے آنے والی عوام ایکسپریس 10 گھنٹے اور رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے کراچی آئے گی۔
یہ پڑھیں: پاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا
لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس 12 گھنٹے بزنس ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق سرگودھا سے آنے والی ملت ایکسپریس 12 گھنٹے تاخیر سے رات 12 بجے کراچی پہنچے گی، لاہور سے آنے والی فرید ایکسپریس 13 گھنٹے، قراقرم ایکسپریس 13 گھنٹے تاخیر سے آئے گی۔
کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین کو منسوخ کردیا گیا ہے، 6 گھنٹے سے زائد تاخیر پر مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی۔
ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہے کہ ریفنڈ کے لیے اضافی کاؤنٹرز قائم کردیے گئے ہیں، حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر بھی افسران رات میں موجود رہیں گے۔