ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی : گھڑی مرمت کرنے والے کے بینک اکاؤنٹ میں اربوں روپے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گھڑیوں کی مرمت کا کام کرنے والے کے بینک اکاؤنٹ میں اربوں روپے کا انکشاف ہوا ہے، اکاؤنٹ ہولڈر رشید نے صورت حال سے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹائپنگ کی غلطی یا نامعلوم افراد کی کرم نوازی تھی کہ کراچی میں گھڑیوں کا کام کرنے والے شخص کے بینک اکاؤنٹ میں اربوں روپے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر رشید نے گزشتہ رات اے ٹی ایم سے اپنا بیلنس چیک کیا تو تو اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی، اس کے اکاؤنٹ میں چار ارب چونتیس کروڑ روپے ظاہر ہوئے جبکہ رشید کے مطابق اس کے اکاؤنٹ میں صرف چار لاکھ روپے تھے۔

بیلنس کا معلوم ہوتے ہی رشید کو خوشگوار حیرت ہوئی تاہم ایف بی آر کے ڈر اور گرفتاری کے خوف نے جلد ہی اس کی خوشی کو ماند کردیا، بعد ازاں رشید نے عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے بینک اکاؤنٹ میں اچانک اتنی بڑی رقم کے آنے پر متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا۔

مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ، فالودے والے کے بعد دھوبی بھی کروڑوں کا مالک نکلا

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے فالودے والے عبدالقادر کے اکاؤنٹ میں دو ارب25کروڑ روپے، حیدرآباد کے رہائشی پردیپ کمار کے اکاؤنٹ میں چار کروڑ99 لاکھ54ہزار432روپے جبکہ ٹنڈو محمد خان کے دھوبی کے اکاؤنٹ سے ایک کروڑ 4 لاکھ کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں