The news is by your side.

Advertisement

پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران کی تبدیلی و تقرری

پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران کو تبدیل کر دیا گیا۔ ڈجی آئی جی رینک کے 8 افسران کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے 8 ڈی آئی جیز تبدیل کر دیے گئے۔ آر پی اوملتان وسیم سیال کوڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی ہیڈکواٹر خرم علی شاہ کو آر پی او ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق حسین کو آر پی او سرگودھا جب کہ ڈی آئی جی ساجدکیانی کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی احمدجمال الرحمان کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور تعیناتی کی گئی ہے۔ آر پی او ساہیوال طارق عباس قریشی کو ڈی آئی جی ٹیکنکل پروکیورمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ احمد ارسلان ملک آر پی او ساہیوال تقرر کیا گیا ہے جب کہ ڈی آئی جی شہزادسلطان کو ڈی آئی جی ہیڈکواٹر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں