اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانوں پر افسران کے تبادلے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے میں بڑے پیمانے پرتبادلوں سے عملے میں تشویش کی لہردوڑگئی، 27 افسران کی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 27 افسران کے تبادلے دوردرازعلاقوں میں کردیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں افسران کے تبادلے میڈیا کے ساتھ تعاون کی بناء پر کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ایک سرکلر کے زریعے افسران کو منع کیا ہے کہ میڈیا کو کوئی اطلاع نہ دی جائے اور خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کے لئے بھی کہا گیا

الیکشن کمیشن میں ہونے والی حالیہ تبادلوں سے عملے میں بے چینی کی لہردوڑ گئی ہے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن کے55 افسران کا تبادلہ کیا گیا تھا۔ان کو افسران کو دو دراز اضلاع میں بھجوایا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں