اشتہار

پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی سینئر بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے آتے ہی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کردیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری ٹو گورنر سعید چوہدری کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ سابق سیکریٹری وزیراعلیٰ پنجاب نبیل اعوان کو سیکریٹری ٹو گورنر تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا پرنسپل سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو بھی عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق انہیں آئی بی میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بلال کمیانہ کے علاوہ آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر عابد کے بھی تبادلے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

دونوں افسران پر لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرنے اور تشدد کا الزام ہے، بلال کمیانہ کو حمزہ شہباز نے سی سی پی اور لاہور تعینات کیا تھا وہ تین ماہ اس عہدے پر تعینات رہے۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا جبار کو بھی صوبے سے وفاق میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، شہزاد شوکت کو 31 مئی کو حمزہ شہباز حکومت نے تعینات کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں